بانہال// شمالی ریلوے کے زیرِ نگرانی کشمیر ریل پروجیکٹ کے تحت کٹرہ سے بانہال کے درمیان پہلی آزمائشی ریل سروس کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔
ریل گاڑی تقریباً 1:30 بجے بانہال ریلوے سٹیشن پر پہنچی، جہاں چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر یو ایس بی آر ایل سندیپ گپتا، یو ایس بی آر ایل، شمالی ریلوے اور تعمیراتی کمپنیوں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
کٹرہ سے ریاسی سیکشن پر کام مکمل ہو چکا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ 26 جنوری سے پہلے یا اس دن سے باقاعدہ ریل سروس شروع ہو جائے گی۔
کمشنر آف ریلوے سیفٹی 7 اور 8 جنوری کو کٹرہ تا ریاسی سیکشن کی حتمی حفاظتی جانچ کے لیے دورہ کریں گے۔
یہ پیشرفت کشمیر ریل پروجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے جموں و کشمیر کے عوام کو سفری سہولیات فراہم ہوں گی اور خطے کی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔
کٹرہ-بانہال ریلوے سیکشن پر پہلی آزمائشی ریل کی دوڑ کامیاب
