سری نگر// سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت خریدی گئی 6 ای بسوں کا ٹرائل رن جمعرات کو سری نگر میں شروع ہوا۔ ان بسوں کی ٹریل رن لال چوک سے نشاط تک ہوگی اور آج فارشور روڈ کے راستے واپس آئے گی۔
سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ کے سی ای او اطہر عامر خان نے کہا کہ ای بسوں کا ٹرائل رن آج سے شروع کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں اور سری نگر شہروں کے لیے 200 ای-بسیں خریدی ہیں۔ دونوں شہروں میں سو، سو بسیں چلیں گی۔
یہ ایئر کنڈیشنڈ بسیں جن کے اندر سی سی ٹی وی نصب ہیں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت خریدی جارہی ہیں۔
ان بسوں میں ڈیجیٹل آن بورڈنگ کی سہولت، لائیو ٹریکنگ بھی ہو گی تاکہ لوگ بسوں کی آمد کے وقت سے آگاہ ہو سکیں۔
سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سرینگر میں 6 ای بسوں کا آزمائشی سفر شروع
