محمد تسکین
سری نگر/وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال کر دی گئی اور پہلے درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر سیلانی ریلے آنے اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک روک دیا گیا تھا۔ٹریفک حکام نے بتایاقومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے اور پہلے ناشری اور نویوگ ٹنل کے درمیان درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔
حکام کے مطابق، امرناتھ یاترا کی ٹریفک کو بانہال کے لامبرگراؤنڈ اور رام بن کے کیلا موڑ پر روکا گیا تھا، جسے اب ترجیحی بنیادوں پر جموں کی طرف جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔بعد ازاں، قاضی گنڈ اور اُدھمپور میں رُکی ہوئی مسافر گاڑیوں کو بھی اپنی منزل کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کشتواڑ ،سنتھن ، اننت ناگ روڈ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے۔اس روڈ کو بھی سنتھن نالے میں سیلابی ریلے آنے کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 24 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔
سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جزوی طور ٹریفک نقل و حمل بحال
