عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر منگل کو بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل ہی جاری ہے اور گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی گاڑی کو سری نگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ادھر وادی کو صوبہ جموں کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ایڈوائزری کے مطابق جاری ہے۔
ٹریفک حکام نے منگل کو بتایا کہ قومی شاہراہ پر منگل کے روز گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی گاڑی کو سری نگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکام نے لوگوں سے کہا کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں، لین ڈسپلن کے مطابق چلیں اور اوور ٹیکنگ کرنے سے اجتناب کریں۔
لوگوں سے کہا گیا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور سڑکوں کے متعلق تازہ جانکاری حاصل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج اور سری نگر، جموں اور رام بن کے ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ وادی کو صوبہ جموں کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ایڈوائزری کے مطابق جاری ہے۔واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر مسلسل تین ہفتوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے سے کشمیر میں میوہ صنعت سے وابستہ افراد پریشانی کے دلدل میں پھنس گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہونے سے ان کو بے تحاشا نقصان ہو رہا ہے۔
دریں اثنا جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو قومی شاہراہ کی موجودہ حالت کے متعلق شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری سے بات کی۔انہوں یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اگلے 24 گھنٹوں کے اندر کچھ ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔
سری نگر جموں قومی شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کے لئے کھلی، کسی بھی گاڑی کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت نہیں
