عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ کو کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم ٹھیک ہونے اور قومی شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے احتراز کریں۔
ٹریفک حکام نے پیر کو بتایا کہ کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر اس وقت بھاری بارشیں ہو رہی ہیں اور تمام طرح کی گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے۔
حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ موسم ٹھیک ہونے اور قومی شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے احتراز کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کے متعلق اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس ٹویٹر ہینڈل،ٹریفک کنٹرول یونٹ جموں، ٹریفک کنٹرول یونٹ سری نگر اور ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن کجی طرف رجوع کریں۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر کے کچھ علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھاری بارشوں کی پیش گوئی ہے۔
ناسازگار موسمی صورتحال کے باعث جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت بند
