عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بارشوں کے با وجود ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے تاہم کشتواڑ – سنتھن روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ سنتھن پاس پر تیز بارشوں سے سنتھن نالے میں سیلابی ریلے آنے اور کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے کے باعث کشتواڑ سنتھن اننت ناگ روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ روڈ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ایڈوائزری کے مطابق ٹریفک چل رہا ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں وکشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت جاری، کشتواڑ سنتھن روڈ بند
