غلام نبی رینہ + غلام نبی ضیا
سرینگر/ 434کلو میٹر طویل سرینگر لیہہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیاـ
بھاری برفباری کی وجہ سے رواں سال کم مدت میں سرینگر لیہہ شاہراہ 33روز تک بند رہاـ
سرینگر لیہہ شاہراہ کو بھاری برفباری کی وجہ سے رواں سال فروری کے آخری ہفتے کو آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا جس کے باعث مرکزی زیر انتظام علاقے کرگل اور لداخ کے عوام کو اشیائے ضروریات خاص کر ماہ صیام کے مقدس مہنے میں مشکلات کا سامنا رہا
تاہم پروجیکٹ وجیک اور باڈر روڈ آرگنائزیشن نے دراس اور سونمرگ سے برف ہٹانے کے لئے مزدوروں اور مشینری کو کام پر لگادیا تاکہ شاہراہ کو جلد از جلد آمدورفت کے قابل بنایا جاسکیں تاکہ کرگل اور لداخ کے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
اس سلسلے میں آج باڈر روڈ آرگنائزیشن اور پروجیکٹ وجیک کی طرف سے زیرو پوائنٹ ذوجیلا پر ایک تقریب منقد کی گئی تقریب میں ممبر پارلیمنٹ لداخ حاجی حنفیہ جان ڈائرکٹر جرنل باڈر روڈ آرگنائزیشن لیفٹنٹ جرنل راگھو شری نواسن جی او سی 15اور جی او سی 14کور کے علاوہ سیول ، پولیس کے علاوہ بیکن پروجیکٹ وجیک کے افسران موجود تقریب میں موجود تھے ـ
لیفٹنٹ جرنل اور ممبر پارلیمنٹ لداخ نے گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر کرگل کی طرف روانہ کیاـ
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائرکٹر جرنل راگھو شری نواسن نے کہا کہ امسال ذوجیلا سڑک صرف 33روز تک بند رہی ھے انہوں نے کہا کہ بیکن اور وجیک کے افسران و مزدوروں کو برف ہٹانے کے دوران کئی طرح کے مشکلات پیش آئیں کیونکہ کئی مقامات پر تیس فٹ تک برفانی تودے گرآئے تھے تاہم وہ اس کے باوجود بھی مقررہ وقت کے اندر سڑک کو بحال کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ـ