بارشوں کے باوجود جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آمد ورفت جاری ہے اور یاترا اور دیگر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ آج جموں سے چھوڑی گئی امرناتھ یاترا کی گاڑیاں بانہال کے لامبر گراؤنڈ میں مختصر قیام کے بعد بال تل اور پہلگام کے راستے پوتر گھپا کیطرف آگے کے سفر پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات سے ادہمپور اور بانہال کے سیکٹر میں بارشوں کی وجہ سے شاہراہ کئی مقامات پر پتھروں اور ملبے کی وجہ سے بند ہوگئی تھی تاہم جمعہ کی صبح اسے بحال کیا گیا اور امرناتھ یاترا میں شامل 220 گاڑیوں کو چندرکوٹ سے آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی۔
ویڈیو: محمد تسکین