عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پرپسیاں گرآنے اور پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر بحالی کا کام جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد کئی شاہراوں پر ٹریفک کی آمدورفت متاثرہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ تازہ برف باری کے بعد سری نگر جموں شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق بھاری برف باری کی وجہ سے بانہال اور ناشری نویوگ ٹنل میں شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے جس کے پیش نظر شاہراہ پر ٹریفک کو معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام جاری ہےـ
شاہراہ پر ٹریفک آمدرفت کو بند رکھنے کے باعث بڑی تعداد میں گاڑیاں، بشمول ٹرک، مسافر بردار گاڑیاں اور بسیں، ادھمپور کے جکھینی علاقے میں روک دی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کسی بھی گاڑی کو جکھینی سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔
سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل
