عشرت حسین بٹ
پونچھ// ہلکی برفباری کے بعد حکام نے مغل روڈ کو پیر کو بعد دوپہر ٹریفک کی آمد و رفت کو بند کر دیا گیا۔
مغل روڈ پر تعینات ایک سینئر افسر کے مطابق، دوپہر کے بعد روڈ پر ہلکی برف باری ہوئی، جس کے بعد پھسلن کے خدشے کے پیش نظر ٹریفک حکام نے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
افسر نے مزید کہا کہ موسم صاف ہونے کے بعد ہی روڈ پر ٹریفک کی بحالی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ سفر شروع کرنے سے ٹریفک ایڈوائزری کو دیکھیں اور ٹریفک کنٹرول یونٹ سے رابطہ کریں۔