مرمتی کام کی وجہ سے جموں سری نگر شاہراہ پر آمد ورفت متاثر

سری نگر//وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کی وجہ سے گاڑیوں کی دو طرفہ آمد ورفت کیلئے بند کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کیفے ٹیریا موڑ میں مٹی کے تودے اور پتھر گرآنے کے خطرات کے پیشِ نظر مرمتی کام شروع کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا، “کیفے ٹیریا موڑ رام بن میں مرمت کا کام جاری ہے، اس کے پیش نظر دونوں طرف کی ٹریفک روک دی گئی ہے۔ تاہم مغل شاہراہ اور ایس ایس جی روڈ گاڑیوں کی بلاحلل آمدورفت کے لیے بحال ہیں”۔
واضح رہے کہ ضروری سامان کے ساتھ کشمیر جانے والے ٹرک اور دیگر گاڑیاں شاہراہ سے گزرتی ہیں اور کشمیر سے پھلوں کو لے جانے والے ٹرک اس سڑک کے ذریعے ملک کے باقی حصوں میں جاتے ہیں۔