اودھم پور// ضلع اودھم پور میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر تعینات ایک ٹریفک پولیس اہلکار پولیس ڈیپارٹمنٹ کی بس کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ یہ واقعہ گرنائی ٹریفک ناکہ کے قریب پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والے ایس پی او کی شناخت (نمبر 596) ستویر سنگھ ولد اُتم سنگھ ساکن مجالٹا کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ قومی شاہراہ پر گرنائی ناکہ پوائنٹ پر ٹریفک ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، جس دوران پولیس کی بس، زیر رجسٹریشن نمبر JK02AG-4763 نے اُسے ٹکر مار دی۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ایس پی او کو ضلع ہسپتال اودھم پور منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے بس کے ڈرائیور، جس کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل فضل حسین کے طور پر ہوئی ہے، کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس واقعے کے سلسلے میں پولیس تھانہ ریہمبل میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 07/2025 زیر دفعہ 281/125(اے) بی این ایس درج کر لی گئی ہے۔
اودھم پور میں پولیس بس کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار جاں بحق
