محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ کے بانہال ۔ رام بن سیکٹر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے ۔اس دوران شدید بارشوں کیوجہ سے رام بن کے مہاڑ علاقے میں سڑک پر گر آئے ملبے کی صفائی اور سڑک پر بنے کھڈوں کو بھرنے کے ایک گھنٹے تک ٹریفک کو معطل کرنے کے بعد دوبارہ بحال کیا گیا ہے ۔
ٹریفک پولیس حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں آج صبح کیفٹریا موڑ اور مہاڑ کے درمیان سڑک پر بہت سارا ملبہ گر آیا تھا اور اس ملبہ کو سڑک سے صاف کرنے کیلئے ایک گھنٹے تک ٹریفک کا وقفہ لیا گیا اور بعد میں معمول کے ٹریفک کو رواں کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا ہفتے کے روز شاہراہ پر مسافربردار گاڑیوں کی دوطرفہ ٹریفک آمد رفت جبکہ مال گاڑیوں کو صرف سرینگر سے جموں کی طرف چلنے کی اجازت ہے کیونکہ مہاڑ اور ڈھلواس کے مقام سڑک یکطرفہ ٹریفک کے ہی قابل ہے ۔
رام بن کے مہاڑ علاقے میں سڑک پر گر آئے ملبے ہٹانے ے بعد جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک دوبارہ بحال
