قاضی گنڈ// بھاری برفباری اور خراب موسم کی وجہ سے بند جموں سرینگر شاہراہ پر درماندہ سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو قاضی گنڈ سے جموں کی طرف جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ شاہراہ کی بندش کے باعث گاڑیاں کئی گھنٹوں سے رکی ہوئی تھیں۔ انتظامیہ نے سڑک سے برف ہٹانے اور موسمی حالات بہتر ہونے پر ٹریفک بحال کر دیا ہے۔
ادھر، مغل روڈ، کشتواڑ سنتھن اننت ناگ روڈ، سرینگر لیہہ شاہراہ، بانڈی پورہ گریز سڑک اور سرینگر سونہ مرگ روڈ برفباری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے مسلسل بند ہیں۔
قومی شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو جموں کی طرف جانے کی اجازت
