رام بن میں پتھرگرآنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت متاثر

File Photo

اودھم پور//ضلع رام بن کے مہاڑ اور پنتھیال علاقے میں مسلسل پتھر گرآنے اور بھارت جوڑو یاترا کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ پنتھیال اور مہاڑ علاقے میں پسی گرآنے کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر ہوئی ہے، تاہم شاہراہ پر بحالی کا کام بھی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موسم میں بہتری اور پتھر گرآنے کا سلسلہ رکنے کے بعد شاہراہ کو پوری طرح سے بحال کر دیا جائے گا۔
ٹریفک حکام نے بتایا،” جموں سری نگر قومی شاہراہ کے میہاڑ اور پنتھیال علاقے میں وقفے وقفے سے پتھراو کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ناشری اور بانہال کے درمیان اس وقت تک سفر نہ کریں جب تک کہ بھارت جوڈو یاترا اختتام پذیر نہ ہو جائے”۔
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔
انہوں نے لوگوں کو خراب موسمی صورتحال کے درمیان شاہراہ پر سفر کرنے کا منصوبہ نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران متعدد رابطہ سڑکیں منقطع ہو سکتی ہیں۔