عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ زوجیلا پر تازہ برف باری کے نتیجے میں وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری سے جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس شاہراہ پر بی آر او کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی ٹریک بحال کیا جائے گا۔ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر برف باراں کے باوجود ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ زوجیلا پر تازہ برف باری کے باعث سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آر او کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی ٹریک بحال کیا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل حمل حسب معمول جاری ہے۔انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ مٹی کے تودے یا چٹانیں کھسک آںے کے خدشات کے پیش نظر بانہال اور رام بن کے درمیان غیر ضروری طور پر ٹھہرنے سے اجتناب کریں اور شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر اختیار کریں۔
حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ، سنتھن روڈ اور بھدرواہ – چمبا روڈ مسلسل بند ہیں۔قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام سمیت وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔
سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور بند
