محمد تسکین
بانہال// رام بن ضلع کے شالگڑی بانہال علاقے میں پسی گرنے اور خانہ بدوشوں کی نقل و حرکت کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت متاثر ہوئی ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک رام بن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “شالگڑی علاقے میں گر آئی پسی ، بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر اور خانہ بدوشوں کی نقل و حرکت کی وجہ سے دونوں طرف گاڑیوں کا بھاری رش ہے اور دونوں طرف سے ٹریفک روک دی گئی ہے”۔
اُنہوں نے مسافروں کو سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک حکام سے شاہراہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ٹریفک حکام نے مزید کہا کہ شالگڑی کے مقام پر گری پسی کو ہٹانے کیلئے مشینری اور افراد کو لگا دیا گیا ہے، شاہراہ کی صورتحال میں بہتری کے بعد اسے بحال کر دیا جائے گا۔