تسکین وانی
بانہال// ٹریڈرس فیڈریشن بانہال کی ایک میٹنگ صدر شاداب احمد وانی کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔جس میں ٹریڈرس فیڈریشن بانہال کیلئے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر صدر بیوپار منڈل بانہال شاداب احمد وانی نے کہا کہ ٹریڈرس فیڈریشن کے بہتر کام کاج اور دکانداروں کی فلاح و بہبود کیلئے عہدیداروں کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔
اس کمیٹی میں بٹو سنگھ کو نائب صدر ، محمد امین اور انصار احمد کو سیکریٹری ، ایس اے وانی کو چیف آرگنائزر ، محمد عباس وانی کو پبلسٹی سیکریٹری ، پرویز احمد میاں کو خزانچی ، اشفاق احمد کو ترجمان ، خورشید احمد ، منظور احمد اور طارق احمد شان کو آڈیٹر کے طور نامزد کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک درجن کے قریب دکانداروں کو ایگزیکٹیو کونسل کا ممبر بنایا گیا ہے ۔