عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے مضافات میں بدھ کی صبح ایک 7 سالہ بچہ ٹریکٹر کی زد میں آ کر لقمہ اجل بن گیا۔
یہ حادثہ پادشاہی باغ کے علاقے میں پیش آیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ بچہ ٹریکٹر کی سواری سے لطف اندوز ہو رہا تھا جب ڈرائیور زرعی زمین پر کھیتی کر رہا تھا، جس دوران بچہ گر کر ٹریکٹر کے نیچے آ گیا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
اُنہوں نے متوفی لڑکے کی شناخت احمد ولد محمد ہارون راتھر ساکن پادشاہی باغ سرینگر کے طور پر کی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔