گلمرگ سمیت وادی کشمیر کے لگ بھگ تمام سیاحتی مقامات کے وسیع وعریض سبزہ زاروں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔جہاں موسم گرما میں ان سیاحتی مقامات کی دلکش چراگاہیں سیاحوں کی آنکھوں کے لئے ٹھنڈک کا سامان فراہم کرتی ہیں وہیں موسم سرما میں جب ان میدانوں پر برف کی چادر بچھ جاتی ہے تو ان کا نظارہ اس قدر قابل دید ہوتا ہے کہ خاص طور پر غیر مقامی سیاح ان سے لطف اندوز ہونے کے لئے بے تاب ہوتے ہیں۔
ویڈیو: مبشر خان