عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع میں بدھ کے روز ایک 65 سالہ سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ 65 سالہ سیاح، جس کی شناخت وڈودرا گجرات کے شیٹھ کملیش کمار کے طور پر ہوئی، سرینگر ڈل گیٹ کے ایک ہوٹل پیراڈائز میں اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اُسے بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاش کو قانونی طبی کارروائیوں کیلئے پی سی آر سرینگر لے جایا گیا ہے۔