سری نگر// مغربی بنگال کے ایک سیاح کی ہفتے کی صبح سری نگر کے ایک ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق، سری نگر کے ایک ہوٹل میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم سیاح نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد اسے سکمز صورہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت مغربی بنگال کے دیش بندھو نگر کے رہنے والے 80 سالہ سوہاش چندر کے طور پر کی گئی ہے۔
غیر مقامی سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت
