عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور تینوں افوج کے سربراہان نے آپریشن سندور کے کامیاب انعقاد اور اس دوران تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کے بارے میں تھنک ٹینک کے ماہرین اور سابق فوجیوں کے ساتھ گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔
انٹیگریٹڈ ڈیفنس ہیڈکوارٹر کی طرف سے بدھ کی صبح بتایا گیا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، آرمی چیف جنرل اپندر دیویدی، نیوی چیف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی اور ایئر فورس چیف ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے صبح ڈیفنس تھنک ٹینک کے ماہرین اور سابق فوجیوں کے ساتھ آپریشن سندور کے کامیاب انعقاد میں ہندوستانی مسلح افواج کے اقدامات اور آپریشنل عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس مکالمے کے دوران آپریشن کے دوران تینوں فوجوں اور دیگر عہدوں کے درمیان شاندار ہم آہنگی پر خصوصی طور پر بات کی گئی۔ اس دوران فوجوں کے درمیان باہمی اور دیگر افواج کے ساتھ ہم آہنگی کا ایک غیر معمولی نمونہ دیکھنے کو ملا۔
اعلیٰ فوجی قیادت نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح تینوں افواج نے واضح طور پر بیان کردہ اسٹریٹجک رہنمائی کے ذریعے آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔
اعلیٰ فوجی قیادت نے آپریشن سندور کے بارے میں ماہرین اور سابق فوجیوں کے ساتھ گہرائی سے تبادلہ خیال کیا
