عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے خانیار علاقے میں جاری تصادم میں اعلیٰ لشکرِ طیبہ کمانڈر عثمان بھائی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردھی نے بتایا کہ انتہائی مطلوب لشکر کمانڈر عثمان بھائی کو خانیار میں ایک دن طویل جھڑپ کے دوران مارا گیا۔
عثمان بھائی ملی ٹینسی سے متعلق معاملات میں مطلوب تھا، جن میں غیر مقامی افراد اور سیکورٹی فورسز کے قتل شامل ہیں۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ وہ انسپکٹر منظور کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
پولیس نے بتایا کہ خانیار علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے محاصرہ اور تلاشی کاروائیاں شروع کی گئیں، تو وہاں چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس سے تصادم کا آغاز ہو گیا۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔