عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان نشستوں کی تقسیم پر اتفاق رائے جاری ہے، کانگریس لیڈران آج سرینگر میں نیشنل کانفرنس قیادت سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کانگریس نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کے ساتھ اہم بات چیت کے لیے اپنے اعلیٰ عہدیداروں کو سرینگر روانہ کیا ہے۔
کانگریس قائدین کے سی وینوگوپال اور سلمان خورشید سیٹوں کی تقسیم کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش میں فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
اگرچہ بات چیت کی تفصیلات ابھی سامنے آنی ہیں، ذرائع بتاتے ہیں کہ کانگریس اضافی سیٹیں حاصل کرنے کے لیے زور دے رہی ہے۔
یہ ملاقات آئندہ انتخابات کے لیے نشستوں کی تقسیم پر دونوں جماعتوں کے اندر بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان ہوئی ہے۔