عظمیٰ ویب ڈیسک
بیجنگ/اسلام آباد/نئی دہلی/ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد چین کے اعلیٰ حکام نے بیجنگ میں ہندوستان اور پاکستان کے سفیروں سے الگ الگ ملاقات کی۔چینی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے ڈائریکٹر جنرل لیو جنسونگ نے پیر کو چین میں ہندوستانی سفیر پردیپ کمار راوت سے ملاقات کی۔
دونوں فریقوں نے چین ہندوستان تعلقات اور مشترکہ مفادات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ منگل کو چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے ان کی درخواست پرملاقات کی۔
ویڈونگ اور پاکستانی سفیر کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں نے چین پاکستان تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ ویڈونگ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مکمل اور دیرپا جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ چین علاقائی امن میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
چین کے اعلیٰ حکام نے ہندوستان، پاکستان کے سفیروں سے ملاقات کی
