عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے چنار کالونی تیلگام پٹن میں جمعرات کو ایک 29 سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ متوفی، جو پیشے سے ایک ٹیپر ڈرائیور تھا، بلی کی ترسیلی لائن کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال پٹن لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت والرامن چندوسہ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔