عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے اتوار کی صبح یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں سے سیاحتی مقام پہلگام تک ایک روڈ شو کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس روڈ شو کا مقصد سیاحت اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
انہوں کہا کہ سیاحت کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ہر اہل وطن کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
موصوف رکن اسمبلی نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘جھیل ڈل کے کناروں سے پہلگام کے لیے روڈ شو کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس کا مقصد سیاحت اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘ میں کشمیر کے پرعزم لوگوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ان کے حوصلے پر مبارکباد دیتا ہوں، یہ ایک شاندار پہل ہے’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘سیاحت کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ہر اہل وطن کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے’۔
قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل کو ہونے والے پہلگام حملے کے بعد وادی میں شعبہ سیاحت بری طرح متاثر ہوا ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گذشتہ روز میڈیا کو بتایا: ‘پہلگام حملے کے بعد شعبہ سیاحت بری طرح متاثر ہوا اور یہاں موسم گرما کا سیاحتی سیزن لگ بھگ ختم ہوگیا’۔
سیاحت کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ہر اہل وطن کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے: تنویر صادق
