عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر میں، تین اہم سڑکوں پر گزشتہ پانچ سال کے دورا ن پیش آئے سڑک حادثات میں کم از کم 2,000 لوگوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ اور وادی چناب اور پیر پنجال کی حدود میں پھیلی سڑکوں پر 2019 سے 2023 تک سڑک حادثات میں کم از کم 1986 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی چناب میں 2019 میں کم از کم 113 افراد حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
2020 میں، خطے میں سڑک کے حادثات میں 64 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد 2021 میں 91 اموات ہوئیں، 2022 میں کم از کم 81 اور 2023 میں 114 افراد جاں بحق ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ قومی شاہراہ پر 2019 میں کم از کم 211 افراد سڑک حادثات میں جاں بحق ہوئے، 2020 میں 178، 2021 میں کم از کم 271، 2022 میں 261 اور 2023 میں 234 افراد لقمہ اجل بنے۔
اسی طرح پیر پنجال رینج سے سال 2019 میں کم از کم 109 افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہوئے، 2020 میں کم از کم 56، 2021 میں 65، 2022 میں 74 اور 2023 میں 64 افراد جاں بحق ہوئے۔
وادی چناب، قومی شاہراہ اور پیر پنجال کی سڑکوں پر 2019 میں سڑک حادثات میں کل 433 افراد جاں بحق ہوئے۔
اسی طرح 2020 میں ان علاقوں میں سڑک حادثات میں کم از کم 298 افراد ہلاک ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2021 میں کم از کم 427 افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہوئے، اس کے بعد 2022 میں 416 اور 2023 میں 412 افراد ہلاک ہوئے۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق، بھارت میں سڑک حادثات میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے اور فی گھنٹہ کم از کم 19 افراد کی جانیں تلف ہو رہی ہیں۔