عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر سرینگر ضلع کے چھانہ پورہ علاقے میں گزشتہ شب آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک تین منزلہ رہائشی میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے چھت، دروازے، کھڑکیاں، فرنشننگ، بستر، لکڑی کے اندرونی پیچ، فریج، گیزر، واشنگ مشین لیپ ٹاپ، سونے کے زیورات اور دیگر گھریلو سامان کو جزوی نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ملحقہ فوڈ اینڈ سپلائیز سٹور کو آگ اور پانی کی وجہ سے بالواسطہ نقصان پہنچا۔
دریں اثناء پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقع کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔