بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایس کے پائین کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں تین فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں دو اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اور شدید زخمی فوجی اہلکار سرینگر ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔
حکام کے مطابق، بانڈی پورہ-سرینگر شاہراہ پر ایک فوجی گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں چھ فوجی شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا، جہاں دو اہلکاروں کو مردہ قرار دیا گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ شدید زخمی تین فوجیوں کو سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، لیکن ان میں سے ایک راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ایک زخمی فوجی کو پہلے ہی سمبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی دیگر فوجیوں کی حالت پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں زید تفصیلات کا انتظار ہے۔
بانڈی پورہ سڑک حادثے میں 3 فوجی اہلکار جاں بحق
