عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی ضلع سرینگر کے لال چوک علاقے میں جمعرات کی صبح آتشزدگی کے ایک واقع میں واقعے میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح پانچ منزلہ تجارتی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع دکانوں میں سے ایک میں آگ بھڑک اٹھی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا، جب کہ بعد میں فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پالیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے، جبکہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔