عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سری نگر کے نشاط علاقے میں پیر کی شام زبردست آگ لگنے سے تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ اشبار نشاط کے علاقے چوپان محلہ میں واقع ایک رہائشی مکان میں لگی اور جلد ہی دیگر عمارتوں میں پھیل گئی۔
اُنہوں نے بتایا،”واقع میں دو دیگر مکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا، لیکن خوش قسمتی سے، فائر بریگیڈ کے ذریعے آگ کو تیزی سے بجھا دیا گیا، جس سے مزید کسی نقصان سے بچا گیا”۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔