عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ/کٹھوعہ ضلع کے بلاور کے بالائی علاقوں سے لاپتہ ہونے والے تین شہری مردہ پائے گئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے ڈرون نگرانی کے ذریعے لاشوں کا سراغ لگایا۔
حکام نے تاحال اس واقعے کے عسکریت پسندوں سے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، لیکن بلاور میں کشیدگی برقرار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بلاور کے ایم ایل اے ستییش کمار نے گزشتہ روز قانون ساز اسمبلی میں لاپتہ افراد کے معاملے کو اٹھایا تھا۔
ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ اس واقعے کی وجہ کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ تمام لاشیں بلاور کے بالائی علاقوں میں ایک نالے کے قریب ملی ہیں۔
کٹھوعہ میں لاپتہ ہونے والے تین شہریوں کی نعشیں برآمد
