اکھنور جھڑپ میں مزید 2 ملی ٹینٹ ہلاک، تعداد 3، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// فوج نے منگل کے روز کہا کہ جموں کے علاقے اکھنور میں تینوں ملی ٹینٹوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
فوج کے وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “رات بھر جاری نگرانی کے بعد آج صبح شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ہماری فورسز نے اہم کامیابی حاصل کی”۔
فوج نے بتایا کہ مسلسل کاروائی اور حکمت عملی کی بدولت تین ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں جنگی ساز و سامان بھی برآمد ہوا ہے، جو علاقے کی سلامتی برقرار رکھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملی ٹینٹوں نے اکھنور میں ایک فوجی گاڑی (ایمبولینس) پر حملہ کیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان یا زخمی کی اطلاع نہیں تھی۔ فوراً بعد پولیس اور فوج نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی۔

Share This Article