عظمیٰ ویب ڈیسک
اوڑی// بارہمولہ کے قصبہ اوڑی کے ہتھلنگہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایل او سی کے قریب جاری تصادم آرائی میں ایک اور جنگجو مارا گیا ہے جس کے ساتھ مہلوک جنگجوئوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا: ‘بارہمولہ انکائونٹر اپ ڈیٹ: ایک اور دہشت گرد مارا گیا، کل تعداد 3 ہوگئی’۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
ادھر، فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فوج، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے شروع کیے گئے مشترکہ آپریشن میں ہفتہ کی صبح بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا جس دوران تین جنگجو مار گرائے گئے، دو کی لاشیں بازیاب کر لی گئی ہیت جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔
قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران جوں ہی ایک تلاشی پارٹی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوئوں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔