عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// ضلع ریاسی کے مہور علاقے میں جمعرات کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں تین دیگر افراد بھی زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاسی ضلع کے مہور علاقے میں زیارت موڑ پر صبح ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔