اودھم پور// جموں صوبہ کے اودھم پور ضلع میں جمعرات کی صبر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 3 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع اودھم پور کے ڈوڈو بسنت گڑھ علاقے میں ایک ڈمپر/ٹپر سڑک سے پھسل کر گہرے بٹو نالہ میں گرنے سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اور بچاؤ کاروائی جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اودھم پور میں دلدوز سڑک حادثہ، 3 افراد لقمہ اجل، ایک زخمی
