کشتواڑ// جموں و کشمیر کے کشتواڑضلع کے پاڈر علاقے میں پیش آئے سڑک کے ایک المناک حادثے میں تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کی شام کو پاڈر کشتواڑ کے سہول علاقے میں ایک ٹاٹا موبائیل ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کرگہری کھائی میں جاگرا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امدادکی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔
مہلوکین کی شناخت امن، سوکھ چین اور پپو کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
کشتواڑ میں بھیانک سڑک حادثہ، تین افراد جاں بحق
