عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// ضلع ریاسی کے چسانہ علاقے میں ہفتہ کی دوپہر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں میاں بیوی اور ان کا ین ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ چسانہ کے بالامٹ کوٹ علاقے میں ہفتہ کی دوپہر ایک بلیرو گاڑی سڑک سے لڑھک کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہوا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بچاﺅ کاروائی شروع کی گئی اور تمام افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں میاں بیوی اور ان کی بیٹی جانبر نہ ہو سکے۔
متوفین کی شناخت زاہد احمد ولد عبدالکریم، سایئرہ اختر زوجہ زاہد احمد سکنہ بالم کوٹ اور ان کے 3 ماہ کے بیٹے کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص کی شناخت عرفان احمد ولد محمد رشید سکنہ دیول کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔