عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/پریاگ راج سے واپس جموں آرہی ایک کار کو علی گڑھ میں حادثہ پیش آیا جس کے نیتجے میں جموں کے تین افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب جموں کی ایک کار کو یوپی کے علی گڑھ ضلع میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق، یہ حادثہ اتوار کی دوپہر اس وقت پیش آیا ۔
حادثے میں لقمہ اجل ہونے والوں کی شناخت پدم ساکن نانک نگر، یدھویر اور سویتہ ساکنا ن تریکوٹہ نگرکے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی شناخت بلدیو راج شرما اور ریتو گپتا کے بطور بتائی جا رہی ہے ۔
علی گڑھ سڑک حادثے میں جموں کے تین افراد لقمہ اجل ،دو دیگر زخمی
