عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو اعلان کیا کہ جموں کے تین تعلیمی ادارے 7، 8 اور 9 اکتوبر کو بند رہیں گے کیونکہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ان مقامات پر شروع ہوگی۔
حکومت کے جاری کردہ حکم کے مطابق، “جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی 2024 کے عام انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں، درج ذیل تعلیمی ادارے 7، 8 اور 9 اکتوبر کو دیگر سرگرمیوں کے لیے بند رہیں گے”۔
ان اداروں میں پدم شری پدما سچدیو کالج برائے خواتین، گاندھی نگر جموں گورنمنٹ ایم اے ایم کالج جموں اور گورنمنٹ پولی ٹیکنک بکرم چوک جموں شامل ہیں۔