محمد تسکین
بانہال/جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹول پلازہ بانہال کے نزدیک ایک ٹاٹا موبائل لوڈ کیریئر اور ایک ایمبولینس کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمی افراد کا ٹاٹا موبائل میں سوار تھے ـ
سب ضلع ہسپتال بانہال انتظامیہ نے ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے، جسے بہتر علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے اور ان کی حالت اب مستحکم ہے۔
پولیس نے شدید زخمی کی شناخت جاصف احمد ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکنہ سادورا اننت ناگ عمر 22 سال کے طور پر کی ہے، جو کہ ٹاٹا موبائل میں سفر کر رہا تھا۔
پولیس اور بانہال کے رضاکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو بانہال اسپتال منتقل کیا۔
متعلقہ حکام کے مطابق ایمبولینس امرناتھ یاترا کے قافلے کا حصہ تھی، جو صبح رام بن سے روانہ ہوئی تھی۔ کشمیر کی طرف اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد جب ایمبولینس واپس رام بن کی جانب لوٹ رہی تھی تو یہ حادثہ پیش آیا۔
بانہال پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ـ