سرینگر// سرینگر شہر کے راج باغ علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکرکے باعث تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کے روز راج باغ سرینگر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں اور ٹریفک پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیاجہاں پر ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
راج باغ سرینگر میں سڑک حادثہ، 3 افراد زخمی
