ارشاد احمد
گاندربل // وسطی ضلع گاندربل کے منیگام سمبل بائی پاس پر بنہ ہامہ کے مقام پر منگل کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ایچ او لار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بنہ ہامہ گاندربل میں ایک تویرا گاڑی اور موٹر-سائیکل کے درمیان ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کر دیا ہے۔
ادھر، پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔