عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// رام بن ضلع کے رامسو علاقے میں جمعہ کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں تین امرناتھ یاتری زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں تینوں افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
زخمیوں کی شناخت آدرش کمار، منجو شرما اور ڈرائیور انکش شرما کے طور پر ہوئی ہے جو جموں ضلع کے رہنے والے ہیں۔