یو این آئی
سرینگر// جنوبی ضلع شوپیاں اور سری نگر میں آگ کی دو الگ الگ وارداتوں میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شوپیاں کے سدیو علاقے میں اتوار کی صبح رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً اپنے متصل ایک اور مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابوپایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سدیوشوپیاں میں آگ کی واردات میں عبدالمجید گنائی، نثار احمد گنائی پسران عبدالرزاق گنائی کے دو رہائشی مکان جل کر اکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے۔
دریں اثنا سری نگر کے لٹی محلہ میر بحری ڈل میں بھی آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہواہے۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔