عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// شہر سرینگر کے خانیار علاقے میں جمعہ کو ایک بڑے آتشزدگی کے نتیجے میں دو سے تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق، آگ ایک گھر میں لگی اور اس کے بعد قریبی گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔ تاہم، آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔