عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سال نو کے موقع پر فائرنگ کے ایک واقع کی تحقیقات کے دوران پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے، جبکہ دو پستول ضبط کیے ہیں۔
جموں کے مضافات میں واقع بن تالاب علاقے کے کمال نگر میں سال نو کے موقع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے واقع کی اطلاع پولیس چوکی چنور کو موصول ہوئی۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے بعد مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ تین ملزمان کو سخت کوششوں کے بعد حراست میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے انکشاف پر دو پستول اور پانچ راؤند برآمد ہوئے۔
ترجمان نے گرفتار ملزمان کی شناخت سندیپ کھجوریا اور اکبر علی ساکن بن تالاب اور سریش کمار ساکنہ تالاب تلو کے طور پر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھ رہی ہے اس کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔