عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر سرینگر ضلع کے ڈل جھیل علاقے سے ہفتہ کی شام تین لاشیں برآمد ہوئیں۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ شالیمار گھاٹ کے قریب فارشور روڈ پر ڈل جھیل سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں لاشیں خواتین کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں کو قانونی اور طبی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر، اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔